
پہلے کے وقتوں میں لوگوں کی شادیاں اس ہی طرح ہوا کرتی تھیں جس میں مرد کی عمر بڑی اور عورت کی عمر چھوٹی ہوتی تھی۔
اس حوالے سے بزرگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی شادیاں زیادہ پائیدار ثابت ہوتی تھیں اور گھر کو بنانے میں یہ شادیاں کافی حد تک اثر انداز بھی ہوتی تھیں۔
لیکن آج کے دور میں شادیوں کے لئے مرد اور عورت کی عمر کے فرق کا تعین کرنے کا رواج ختم ہوتا جارہا ہے ۔
اس سے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی میاں بیوی کے درمیان عمر کا فرق معنی خیز ہوتا ہے؟
اس حوالے سے ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان عمر کا فرق جتنا زیادہ بڑھتا گیا، شادی کی ناکامی کا خطرہ بھی اتنا ہی بڑھ گیا۔
محقیقین کے مطابق اس تحقیق میں 3 ہزار افراد کو شامل کیا گیا جو کہ شادی شدہ تھے جس سے یہ اخذ کیا گیا کہ جن جوڑوں کی عمروں میں فرق بہت زیادہ ہوتا ہے تو ان کے خیالات بھی کافی مختلف اور دلچسپیاں اور مقاصد بھی متضاد ہوتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر جوڑے کی عمر میں 5 سال سے زیادہ کا فرق ہو تو ایک دوسرے سے لڑائیاں یا علیحدگی کا خطرہ 18 فیصد بڑھ جاتا ہے۔
اگر عمر کا فرق 10 سال ہو تو یہ خطرہ 30 فیصد تک پہنچ جاتا ہے جبکہ 20 سال سے زیادہ کے فرق پر سب کچھ منفی ہی سمجھا جاسکتا ہے کیونکہ یہ خطرہ 95 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News