Advertisement
Advertisement
Advertisement

صبور علی کیا بننا چاہتی تھیں؟  بتادیا

Now Reading:

صبور علی کیا بننا چاہتی تھیں؟  بتادیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی بھی اداکارہ بننے کا شوق نہیں رکھتی تھیں بلکہ وہ ہمیشہ سے ہی ایئروناٹیکل انجینئر بننا چاہتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق صبور علی نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ان کے حالات انہیں شوبز انڈسٹری میں لے آئے۔

[amazonad category=”Mobile”]

انہوں نے بتایا کہ اُن کی بہن اداکارہ سجل علی اپنے شوق سے شوبز انڈسٹری میں آئی تھیں لیکن وہ بہت نخرے کر کے آئیں کیونکہ وہ اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی تھیں۔

صبور علی نے مزید کہا کہ ’انہیں اب یہ کہتے ہوئے اچھا تو نہیں لگتا کیونکہ انہیں شوبز انڈسٹری میں جو بھی کچھ ملا ہے اس کے لئے بہت محنت بھی کی ہے۔

Advertisement

والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ انہیں بھی ان کی بہن سجل کی طرح آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتی تھیں، ان کی والدہ کی خواہش پر انہوں نے شوبز میں قدم رکھا۔

صبور علی کا کہنا تھا کہ ہم بہن بھائیوں کے لئے ہماری والدہ کے بارے میں گفتگو کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ ہم جذباتی ہوجاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ٹاک شوز کے میزبان صرف اپنے شو کی ریٹنگ کے مقصد کی خاطر مجھ سے اس بارے میں لازمی سوالات کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر