Advertisement
Advertisement
Advertisement

کونسا ملک آئس کریم کا دارالحکومت کہلاتا ہے؟

Now Reading:

کونسا ملک آئس کریم کا دارالحکومت کہلاتا ہے؟

موسمِ گرما میں آئس کریم کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

جاپان کا شہر ملک آئس کریم کا دارالحکومت کہلاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جب سے غیر ملکی تاجروں نے جاپان میں آئس کریم متعارف کرائی ہے تب سے اس کی مقبولیت اور پسندیدگی میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔

جاپان میں آئس کریم کا دارالحکومت تاریخی قصبے کانازاوا کو قرار دیا جاتا ہے۔

 [amazonad category=”Electronics”]

آئس کریم کو جاپان میں غیر ملکی تاجروں نے 1878ء میں متعارف کرایا تھا اور سب سے پہلے اس کے ذائقے کو بندرگاہی شہر یوکوہاما کے لوگوں نے چکھا۔

Advertisement

دلچسپ بات یہ ہے کہ جاپان میں لوگ موسم گرما میں آئس کریم کھانے کے جنون میں مبتلا ہوتے ہیں۔

اس ہی وجہ سے کریم کے متعدد ذائقے تو ایسے ہیں جو دنیا کے کسی دوسرے ملک میں نہیں ملتے۔

اس کے علاوہ جاپان میں ملٹی نیشنل آئس کریم بنانے والوں کے مقابلے میں کئی مقامی ذائقے بھی مقبول ہیں۔

دوسری جانب ہاگن ڈاس آئس کریم کیساتھ ساتھ مقامی افراد ہوم میڈ آئس کریم کو بھی بہت ہی پسند کرتے ہیں۔

مقامی آئس کریم میں کئی مختلف ٹیسٹ متعارف کرائے جا چکے ہیں ان میں ایک سویا چٹنی کا بھی ہے۔

اس حوالے سے ذائقے متعارف کرانے والی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 15 برس قبل سوچا گیا کہ کوئی ایسا ذائقہ متعارف کرایا جائے جو بہت ہی مختلف ہو۔

Advertisement

 جاپانی لوگ خمیری خوراک اور روایتی اجزاء کو اپنی لذت کے قریب رکھتے ہیں تو اس تناظر میں سویا چٹنی اور میسو کو آئس کریم میں استعمال کرنے کا سوچا گیا اور یہ تجربہ کامیاب رہا۔

ترجمان نے بتایا کہ تجربے کے لیے سویا چٹنی اور میسو کو ونیلا آئس کریم کا جزو بنایا گیا اور پہلی دفعہ کھانے والے ذائقے کو چکھ کر ششدر رہ گئے کیونکہ انہیں ونیلا کے ساتھ سویا چٹنی کچھ اور ہی محسوس ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر