Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں ڈرامہ مصنفین کو بدلنے کی ضرورت ہے، ثانیہ سعید  کا انکشاف

Now Reading:

ہمیں ڈرامہ مصنفین کو بدلنے کی ضرورت ہے، ثانیہ سعید  کا انکشاف

پاکستان ڈراما انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ ہمیں ہر صورت ڈرامہ مصنفین کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اچھی اداکاری کر سکتی ہوں لیکن اگر اچھا اسکرپٹ نہیں ہے تو میں کچھ نہیں کرسکتی۔

[amazonad category=”Auto”]

ثانیہ سعید نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ‘رقیب سے’ کی مثال لے لیں، اس ڈرامے میں ہدایت کار نے اداکاروں سے بہت ہی عمدہ کام لیا ہے۔

Advertisement

تھیٹر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ سعید نے کہا کہ کسی بھی اداکار نے اگر تھیٹر کیا ہو تو اسے فائدہ ضرور ہوتا ہے لیکن اگر نہیں بھی کیا تو کوئی بات نہیں دنیا میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے کبھی تھیٹر کیا ہی نہیں لیکن اس کے باوجود وہ بہت بہترین اداکار ثابت ہوئے۔

نئے فنکاروں کے حوالے سے ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ وہ آج کل کے اداکاروں کی اداکاری کو بہت پسند کرتی ہیں حالانکہ ان کو اچھے سکرپٹس نہیں دیے جارہے لیکن اس کے باوجود وہ کیسے کمال دکھا رہے ہیں اس پر میں بہت حیران ہوتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں ثانیہ سعید نے کہا کہ اگر دیکھنے والے کو کسی بھی اداکار کی اداکاری اور چہرے پر اطمینان نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی پریکٹس اور تجربہ بہت زیادہ ہے۔

ثانیہ سعید نے کہا کہ پرانے لکھاریوں کو صرف مشہور ہونے کا شوق نہیں تھا ان کے اندر ایک وبال تھا کہ ان کی سوچ کیا ہے ، حسینہ معین اور انور مقصود کے اسکرپٹ پی ٹی وی پر تو بہت چلے لیکن باقی لوگوں کے ساتھ ان کی بات نہ بنی حالانکہ کے رائٹرز تو وہی تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ جس نظریے سے سوچتے ہیں اس سے ہٹ کر اگر آپ کو سوچنے پر مجبور کر دیا جائے تو یہی ڈرامہ ہے اور یہی ڈرامے کا کام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر