Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت نے میشا شفیع سمیت تمام گواہان کو طلب کرلیا

Now Reading:

عدالت نے میشا شفیع سمیت تمام گواہان کو طلب کرلیا
ali-zafar-meesha-shafi

عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے دس اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق فلم اسٹار اور گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے، عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے دس اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔ 

ذرائع کے مطا بق سماعت کرنے والی عدالت میں آج میشا شفیع اور ان کی جانب سے پیش کیے جانے والے گواہان پیش نہیں ہوئے، کیس کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل جج امجد علی شاہ کو جب میشا شفیع اور گواہان کی عدم موجودگی کی بابت بتایا گیا تو انہوں نے احکامات دیے کہ آئندہ سماعت پر ہر حال میں گواہان بیان قلمبند کرانے کے لیے پیش ہوں۔

یا درہے کہ گزشتہ سماعت پر فلم اسٹار اور گلوکارعلی ظفر کے بیان پر میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے جرح مکمل کر لی گئی تھی،کیس کی سماعت کرنے والی عدالت نے آج میشا شفیع سمیت شہادتیں قلمبند کرانے کے لیے دیگر گواہان کو بھی طلب کر رکھا تھا۔

علی ظفر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے ہراساں کیے جانے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں، انہوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے ان پر جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں،علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع کی جانب سے عائد کے جانے والے جھوٹے الزامات کے باعث پوری دنیا میں ان کی شہرت متاثر ہوئی ہے۔

Advertisement

 انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کے احکامات دیے جائیں۔

اس کیس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے بھی علی ظفر پر جواباً 200 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر