ٹیلی کمیونیکیشن کی دنیا میں پاکستان بھر میں ایک لمبی فہرست موجود ہے جو کہ مارکیٹ اور صارف کی پسند کو دیکھتے ہوئے مقابلے میں لگی رہتی ہیں۔
اسی فہرست میں الکاٹیل کمپنی کا نام بھی شامل ہے جو کہ اپنے مہنگے موبائل فونز کی وجہ سے مشہور ہے۔
ٹیلی ویژن تیار کرنے کے لئے معروف کمپنی ٹی سی ایل کئی سال سے اسمارٹ فون کو بھی متعارف کرا رہی ہے لیکن اب 2 کم قیمت انٹری لیول فونز پیش کیے گئے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے الکاٹیل 1 ایل پرو اور الکا ٹیل 1 کو پیش کیا گیا جو آنے والے مہینوں میں دستیاب ہوں گے۔
الکاٹیل 1 ایل پرو ستمبر میں لاطینی امریکا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔
اس فون میں اوکٹاکور پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
فون میں 6.1 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے۔ جبکہ بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر پر مشتمل ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔
بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر پر مشتمل ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔
یہ فون پرو ماڈل سے بھی سستا ہے جس کی قیمت 59 یورو (11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ اگست میں دستیاب ہوگا۔
[amazonad category=”Electronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
