
ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے بچن بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں، جو انٹرویوز میں ایک دوسرے سے متعلق دلچسپ انکشافات بھی کرتے رہتے ہیں۔
بالی ووڈ کے اداکار ابھیشک بچن نے کہا کہ میرے انتہائی قریب دو خواتین، یعنی میری والدہ اور میری بیوی نے اس انڈسٹری میں اپنی شرائط پر کام کیا ہے، اور ان دونوں کو کبھی بھی اس کام کے لیے مجبور نہیں کیا گیا جو وہ نہیں کرنا چاہتیں۔
[amazonad category=”Electronics”]
ابھیشک بچن نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایشوریا رائے فٹ بال میچز دیکھنے کی بہت بڑی شوقین ہیں اور ہم اپنی کچھ ڈیٹس‘پر چیلسی میچ دیکھنے گئے تھے۔
ابھیشک بچن نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں اپنی اہلیہ کے مقابلے میں کم معاوضہ ملتا ہے اور 9 میں سے 8 فلموں میں جس میں کہ ان دونوں نے ایک ساتھ کام کیا، ایشوریا کو ان سے زیادہ ادائیگی کی گئی۔
اداکار نے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں یا معاوضے میں فرق خواتین کے لیے بالی ووڈ ہی نہیں بلکہ بہت سی صنعتوں میں ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔
اس کےعلاوہ کئی اداکاراؤں نے کئی سال تک یہ مسئلہ بھی اٹھایا کہ انہیں ان کے مرد ہم منصبوں کی نسبت اسی کام کا کم معاوضہ ملتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News