Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں مالی سال میں پاکستانی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ

Now Reading:

رواں مالی سال میں پاکستانی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ
غذائی اجناس کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ

غذائی اجناس کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ

رواں مالی سال میں پاکستانی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رواں مالی سال کی دستاویزات کے مطابق چین، یورپی یونین،امریکہ اور برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، چین کو گزشتہ مالی سال 1 ارب 61 کروڑ 19 لاکھ ڈالر سے زائد برآمدات کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 2 ارب 9 کروڑ 82 لاکھ ڈالر سے زائد برآمدات کی گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق یورپی یونین کو گزشتہ مالی سال 5 ارب 48 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال یورپی یونین کو 6 ارب 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زائد کی برآمدات رہیں ہیں اس کے علاوہ امریکہ کو گزشتہ مالی سال پاکستانی برآمدات 3 ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں جبکہ رواں مالی سال امریکہ کو 4 ارب 51 کروڑ ڈالر سے زائد برآمدات کی گئی ہیں۔

دستاویزمیں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کو گزشتہ مالی سال 1 ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال برطانیہ کو 1 ارب 83 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات  کی گئی ہیں، متحدہ عرب امارات کو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

 دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال یو اے ای کو 1 ارب 9 کروڑڈالر سے زائد کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال یو اے ای کو 87 کروڑ 38 لاکھ ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئی ہیں، اس کے علاوہ رواں مالی سال میں ٹیکسٹائل، پھل اور سبزیوں سمیت چمڑے کی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر