Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی میں فنانس بل 2021 ترامیم کے ساتھ منظور

Now Reading:

قومی اسمبلی میں فنانس بل 2021 ترامیم کے ساتھ منظور

قومی اسمبلی نے فنانس ترمیمی بل 2021 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکراسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم عمران خان بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں موجود ہیں۔

اجلاس میں قومی اسمبلی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد اضافے، نوسو ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی بجٹ اور پانچ ہزار آٹھ سو انتیس ارب روپے کے ٹیکس ریوینیو ہدف کی منظوری دے دی۔

ایوان نے پانچ منٹ سے طویل موبائل فون کال پر پچہتر پیسے ٹیکس، ایک ہزار سی سی تک مقامی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی، پراویڈنٹ فنڈ پر ٹیکس اور درآمدی ڈیری مصنوعات پر اعلان کردہ ٹیکس ختم کرنے سے متعلق ترامیم کی منظوری دی۔

فنانس بل میں ترمیم کے ذریعے نئی شق کا اضافہ بھی کیا گیا جس کے تحت ارکان اسمبلی کو اب ائیر ٹکٹس کے بجائے واؤچر دیے جائیں گے جنہیں کیش کروایا جا سکے گا۔

Advertisement

بجٹ منظوری کے موقع پر پیپلزپارٹی کے 56 میں سے 54 اراکین ایوان میں حاضر تھے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 اراکین ایوان میں نہیں آئے۔

مسلم لیگ ن کے 84 میں سے چودہ اراکین بجٹ منظوری کے موقع پر غائب اور 70 اراکین حاضر تھے جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی بجٹ منظوری کے اہم ترین موقع پر ایوان میں موجود نہیں تھے۔

فنانس بل پر ایوان میں بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ جان بوجھ کر ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ گرفتاری کا اختیار ایف بی آر کے پاس نہیں ہو گا بلکہ وزیر خزانہ کے پاس ہو گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ افراد کی فہرست ہے ہمارے پاس جو جان بوجھ کر ٹیکس ادا نہیں کرتے، سالانہ اڑھائی کروڑ سے زائد آمدن والا اگر ٹیکس نہیں دے گا تو اسے پکڑا جائے گا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ 74 سال میں پہلی مرتبہ اس حکومت نے غریب کے لیے روڈ میپ دیا ہے، 40 لاکھ غریب لوگوں کو گھر ملیں گے، صحت کارڈ ملیں گے اور سہولیات ملیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر