Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر مکہ کی سفیر پاکستان سے اہم ملاقات

Now Reading:

گورنر مکہ کی سفیر پاکستان سے اہم ملاقات

سعودی عرب میں سفیر پاکستان کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اور گورنر مکہ شہزادہ خالد بن فیصل نے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہزادہ خالد بن فیصل کی جانب سے سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے،ملاقات کے دوران  باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے  کہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد بن فیصل سے فلائٹس کی بحالی کے علاوہ جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی سے متعلقہ بھی گفتگو کی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں گورنر مکہ شہزادہ خالد بن فیصل نے سفیر پاکستان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کا اہم کردار ہے اور سعودی گورنمنٹ انہیں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر بلال اکبر نے جدہ اور مکہ مکرمہ ریجن کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کی اپیل کی اور فلائٹس کی بحالی کے علاوہ سعودی موبائل ایپ توکلنا کو پاکستان میں رسائی حاصل کرنے کی بھی بات کی جس پر گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی اور فلائٹس کی بحالی سمیت دیگر امور پر بھی جلد پیش رفت سامنے آجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر