Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرائمری،سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Now Reading:

پرائمری،سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں پابندیوں میں نرمی پر عمل درآمد یکم جولائی سے 31 جولائی تک برقرار رہے گا۔

جاری کردہ نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام کاروباری مراکز میں کمرشل سرگرمیوں پر رات 10 بجے کے بعد پابندی عائد ہوگی، دکانیں کمرشل مارکیٹس اور شاپنگ مالز میں کاروباری سرگرمیاں رات دس بجے تک جاری رہ سکتی ہیں۔

نوٹیفیکشن کے مطابق فارمیسز، میڈیکل اسٹورز، فلنگ اسٹیشنز، طبی مراکز، بیکریز، تندور، پوسٹل سروس، ملک شاپس، کیٹل، فروٹ وسبزی منڈیاں، ای کامرس، ٹیک آویز سروس، کال سینٹرز، کورئیر سروس کو 24 گھنٹے کام کرنے اجازت دے دی گئی ہےجبکہ اتوار کے روز کمرشل کاروباری مراکز بدستور بند رہینگے۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فارمیسز، میڈیکل اسٹورز، فلنگ اسٹیشنز، طبی مراکز، بیکریز، تندور، پوسٹل سروس، ملک شاپس بھی کھلے رہینگےاور شادی کی تقریب میں انڈور ہونے پر 200  افراد جبکہ آوٹ ڈور کےلیے 400 افراد شرکت کرسکیں گے، شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لیے  ویکسینیشن کرانا لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

Advertisement

نوٹیفیکیشن کے مطابق شادی ہال انتظامیہ اسٹاف کی ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی پابند ہوگی اور ریسٹورنٹس انتظامیہ 50 فیصد تعداد کے ساتھ انڈور ڈائینگ سروس رات 11 بجکر 59 منٹ تک جاری رکھ سکے گی، ریسٹورنٹس انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی پابند ہوگی۔

نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ تفریحی پارکس، سوئمنگ پولز، واٹر سپورٹس کو بھی پچاس فیصد کی صلاحیت کے ساتھ سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اجازت ہے اس کے علاوہ تفریحی پروگرامز اور پارکس میں ماسک کا استعمال بدستور لازمی ہوگا۔

جاری نوٹیفیکشن میں تمام سرکاری و پرائیویٹ سیکٹرزکو مکمل حاضری سے آپریشنل رہنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور سینیما ہالز کو رات 1 بجے تک کھلے رکھنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ مزارات پر جانے والوں کےلیے ویکسینیشن کرانا لازمی ہے اور 30 سال سے کم عمر شہریوں کےمزارات پر جانے پابندی برقرار ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق فیسٹیول، کھیل اور ثقافتی سرگرمیاں بھی بحالی کردی گئیں ہیں، انٹرسٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد کپیسیٹی کے ساتھ آپریشنز جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے مزارات اور مزہبی مقامات کوعوام کے کےلیے کھول دیاگیا ہے

Advertisement

خیال رہے کہ ویکسینیشن کرانے والوں کو فٹنس جمز کو آپریشنل کرنے کی اجازت مل گئی ہے اور ریلوے میں 70 فیصد تک مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اس کے علاوہ تمام سیاحتی سرگرمیوں کو جاری رکھنےکی اجازت دے دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر