ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا خواب دکھا کر عوام کو لوٹا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ گیس، پانی بجلی کی بندش کے بعد عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جارہا ہے اور آئی ایم ایف کی شرائط مان کر عوام کا جینا دو بھر کیا جارہا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ نااہل سرکار کی پالیسیاں سمجھ سے بالا تر ہیں، نااہل خان ہر اینگل سے اپنے اے ٹی ایمز کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نےمزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
