پاکستان ریلوے نے ڈاؤن سائزنگ پالیسی پر عمل درآمد شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سرپلس فہرست کی منظوری بھی دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 422 افسران اور ملازمین کو سرپلس پول میں بھیجنے کی تیاری کی گئی ہے جبکہ سرپلس پول میں 18 سے 1 تک کے ملازمین شامل ہیں۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سرپلس ہونے والوں میں گریڈ 18 کے 26 اکاؤنٹس افسران شامل ہیں جبکہ گریڈ 17 کے 56اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران ، 3 قلی ،2 چوکیدار،3 خاکروب اور 56 نائب قاصد وغیرہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت کی ہدایت پر وزارت ریلوے نے تمام ڈویژنل سپریٹنڈنٹس سے اسامیاں ختم کرنے کی تجاویز مانگی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News