
واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ ایک نہایت ہی مفید فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا اور اب اینڈروئیڈ صارفین کےلئے یہ فیچر جاری کردیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈبلیو اے بی ٹا انفو کے مطابق گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے ’ویو ونس‘ کے نام سے ایک فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو صرف ایک بار ہی دیکھا جا سکتا ہے اور آپ کے دیکھنے کے فوراً بعد ہی مذکورہ تصویر یا ویڈیو خودکار طریقے سے غائب ہوجائے گی۔
[amazonad category=”Electronics”]
واٹس ایپ نے آج سے اس فیچر کو اینڈروئیڈ فونز میں فعال کرنا شروع کردیا ہے۔
سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ کیا تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرتے وقت ’view once‘ کا بٹن ظاہر ہورہا ہے؟ جب آپ view once استعمال کرتے ہوئے تصاویر یا ویڈیوز بھیجتے ہیں تو انہیں صرف ایک بار ہی دیکھا جاسکے گا۔
وصول کنندہ جیسے ہی ان تصاویر و ویڈیوز کو کھولے گا تو آپ کو اس کا نوٹیفیکیشن مل جائے گا اور ایک بار کھلنے کے بعد یہ خود سے غائب ہو جائیں گی۔
اگر آپ کے اکاؤنٹ میں ابھی تک یہ فیچر فعال نہیں ہوا ہے تو پھر نئی اپ ڈیٹ میں یہ فعال ہوجائے گا۔
view once کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے سے پہلے درج ذیل باتوں کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے۔
اگر آپ نے read receipts کو غیر فعال کردیا تب بھی وصول کنندہ تو view once کے ذریعے بھیجے گئے میڈیا کے دیکھے جانے سے آگاہ ہو جائے گا، لیکن آپ نہیں جان سکتے کہ وصول کنندہ نے آپ کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھیں یا نہیں، تاہم گروپس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گروپ کے دیگر ارکان نے ایکسپائر ہونے والی تصاویر دیکھیں یا نہیں۔
وصول کنندہ بھیجی گئی تصاویراور ویڈیوز کو اسکرین شاٹ اور ویڈیو کیپچر کے ذریعے محفوظ کر سکتا ہے، اور واٹس ایپ اس بارے میں آپ کو آگاہ نہیں کرے گا کیوں کہ اس فیچر میں اسکرین شاٹس کی شناخت کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔
اس کے علاوہ view once کے ذریعے آپ گروپس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرسکتے ہیں، اور Message Info میں جاکر دیکھ سکتے ہیں کہ گروپ کے کس رکن نے انہیں کھولا ہے یا نہیں۔
اگر آپ view once استعمال کرتے ہوئے کسی ایسے فرد کو تصاویر بھیجتے ہیں جس کے پاس یہ فیچر فعال نہیں، تب بھی آپ کی تصاویر ایک بار کھلنے کے بعد غائب ہوجائیں گی۔
واضح رہے کہ ’’ڈِس اپیئرنگ میسجز (disappearing messages) کا فیچر بھی اس سے ملتا جلتا ہے جو چند ماہ پہلے واٹس ایپ میں پیش کیا جاچکا ہے ،یہ فیچر استعمال کرتے ہوئے کسی انفرادی صارف کو یا واٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات ایک ہفتے بعد خود بخود غائب ہوجاتے ہیں،’’ویو ونس‘‘ کو اسی فیچر کی مزید بہتر صورت بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News