Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس، سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

Now Reading:

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس، سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

 قومی اسمبلی ہال میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا جس میں پارلیمان کو افغانستان، مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور فوجی حکام نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے شرکاء کو بریفنگ دی۔

[amazonad category=”Auto”]

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کے انخلاء سمیت دیگر امور پر بھی بریف کیا جارہا ہے، پارلیمانی لیڈرز اور قومی سلامتی کمیٹی کو بین الاقوامی تعلقات بارے بھی بریفنگ دی جارہی ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، بطور وزیرخارجہ اور پارٹی کے وائس چیئرمین کے وزیراعظم کی نمائندگی کروں گا۔

Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو قومی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا اور اعتماد میں لیا جائے گا، قومی سلامتی کے امور پر قومی اتفاق رائے ہونا چاہئے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اعتراض اور اعتراف کی بات نہیں، ہمارے دماغ میں جو سوالات تھے اس کے جوابات دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں آنا پسند نہیں کرتے ، یہاں کوئی فیصلے نہیں ہورہے، ہمیں حقائق سے آگاہ کیا گیا ، حکومت پالیسی بناتی ہے، کیسے پالیسی بن رہی ہے اور کیا سوچ ہے وہ بتایا گیا۔

سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ حقائق تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور سوچ بھی تبدیل ہوتی رہتی ہے ، افغانستان کے جو آج کے حالات ہیں اس بارے میں بتایا گیا ، افغان صورتحال اور چیلنجز اور آنے والے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ یہ پارلیمان کے پراسیس کا حصہ ہے ، بتایا گیا کہ افغان بارڈر کی فینسنگ مکمل ہوگئی ہے ، ہم اپنی سوچ اور خیالات سے پارلیمان میں آگاہ کردیں گے ، اسپیکر صاحب سکون سے ایوان چلارہے ہیں، کسی نے کسی کو کتاب نہیں ماری۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، شہباز شریف، احسن اقبال، بلاول بھٹو، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، رضا ربانی، اسعد محمود، امیر حیدر ہوتی، شیخ رشید، پرویز خٹک، بابر اعوان، معید یوسف اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر