Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا،عثمان بزدار

Now Reading:

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا،عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان جرأت کے ساتھ عوامی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔

[amazonad category=”Electronics”]

سردارعثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں جن لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا، آج وہ قانون کی گرفت میں ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بت پاش پاش کئے، لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے۔

سردارعثمان بزدار کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ کرپشن میں ملوث ٹولہ لوٹی گئی دولت کا تحفظ چاہتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ملک و قوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبر نہیں راہزن ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر