Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسٹ زون پولیس کی گٹکا، ماوا اور مین پوری کے خلاف کارروائی

Now Reading:

ایسٹ زون پولیس کی گٹکا، ماوا اور مین پوری کے خلاف کارروائی
East Police GUTKA Operation

ایسٹ زون پولیس نے یکم جنوری 2018 سے لے کر آج تک معاشرے میں پھیلے ہوئے ناسور گٹکا، ماوا اور مین پوری کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ایسٹ زون کے مطابق کارروائی میں پولیس کے افسران کی ذاتی دلچسپی اور لگن کے باعث بڑی مقدار میں مہلک گٹکا، ماوا اور مین پوری کو نہ صرف ضبط کیا گیا بلکہ اس مذموم کاروبار میں ملوث افراد اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بھی بھرپور کاروائی عمل میں لائی گئی۔

ایسٹ زون پولیس نے مجموعی طور پر 2380 مقدمے درج کیے گئے 3055 ملزمان کو گرفتار کیا گیا 107973(ایک لاکھ سات ہزار نو سو تہتر) کلوگرام گٹکا ماوا, اور مین پوری برآمد کرتے ہوئے 164 فیکٹریاں بھی پکڑی گئی ایسٹ زون پولیس نے اس سلسلے میں اس مذموم کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعB)- 336) کے تحت کیس رجسٹر کئے جن کو متعلقہ عدالتوں نے حذف کرکے کیس 269 -270 تعزیرات پاکستان کے تحت چالان قبول کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو معمولی جرمانے اور سزائیں دیں۔

اس تمام کارروائی کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے ایسٹ زون پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان تمام مقدمات میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ J -337 کے تحت پولیس کو اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ عدالتوں کو کیس دفعہ- J 337 میں چالان قبول کرنے کا بھی حکم دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا، خواجہ آصف
27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تاحال فائنل نہ ہوسکا؛ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مذاکرات جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر