Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان آذربائیجان سے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان آذربائیجان سے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان سے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کی الوداعی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں علی علیزادہ نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ ناگورنو کاراباخ معاملے پر اور حالیہ آزاد علاقوں میں پاکستانی حمایت پر بھی سفیر نے اظہار تشکر کیا۔

وزیر اعظم  نے آذربائیجان کے صدر سے ہونے والی ملاقات کا تذکرہ کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم نے علی علیزادہ کو پاکستان میں اپنا وقت کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ وزیراعظم نے  پاکستان آذربائیجان کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے کردار پر بھی سفیر کو سراہا۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان سے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، امید ہے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط اور اعلیٰ سطحی رابطے جاری رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر