Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج عمران خان نے اخراجات کم کر کے قومی خزانے کے آمین ہونے کا ثبوت دیا ہے، شہباز گل

Now Reading:

آج عمران خان نے اخراجات کم کر کے قومی خزانے کے آمین ہونے کا ثبوت دیا ہے، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج عمران خان نے اخراجات کم کر کے قومی خزانے کے آمین ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بڑے میاں نے لاؤ لشکرسمیت 92 غیرملکی دوروں پر قوم کے 1.8 ارب روپے پھونک ڈالے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عباسی بھی اس غریب ملک کو کم مہنگے نہیں پڑے، 19 دوروں پر 260 ملین خرچ کیے ہیں، میاں مفرور نے رائیونڈ محل کو کیمپ آفس قرار دے کر 4.3 ارب خرچ کیے ہیں، چھوٹے میاں نے بھی کیمپ آفسز کے نام پر قومی خزانے کو 572 ملین کا چونا لگایا ہے۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید یہ بھی کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو خالہ جی کا ویڑا سمجھ کر استعمال کرنے والے شرم وحیا سےعاری ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ نااہل لیگی دور میں میاں نے ہیلی کاپٹر پر نہاری پائے قوم کے پیسوں سے منگوائے، جاتی اُمرا کی تزئین وآرائش پر قوم کے 27 کروڑ اڑائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر