بھارت کے معروف اداکار اروند راٹھور 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے ایک اور معروف اداکار انتقال کرنے والے اروند راٹھور گجرات کے شہر احمد آباد کے علاقے ’پالدی‘ میں رہائش پذیر تھے ، انتقال رہائشگاہ پر ہی ہوا۔
[amazonad category=”Auto”]
اداکار اروند راٹھور کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصہ سے علیل تھے اور بستر پر تھے۔
ان میں چند ماہ قبل کورونا کی تصدیق بھی ہوئی تھی لیکن وہ صحتیاب ہو گئے تھے تاہم زائد عمر کے مسائل کے باعث وہ بستر پر ہی رہتے تھے
ان اروند راٹھور گجراتی فلموں میں اپنی بڑی پہنچان رکھتے تھے اور انہیں زیادہ تر فلموں میں ولن کے کردار نبھانے کے باعث پہچانا جاتاہے۔
اداکار نے ہندی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ،فلمی دنیا میں قسمت آزمانے سے قبل وہ فوٹو جرنلسٹ کے پیشے سے وابستہ تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
