ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایس یو میں اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ کا افتتاح کردیا ہے، یونٹ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم کے قیام کو سراہا ہے۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد نے کہا ہے کہ اربن فلڈنگ ٹیم ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل ہے اور جدید سازوسامان سے لیس ہے، اربن فلڈنگ ٹیم چھوٹی کشتیوں کے ہمراہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ایس ایس یوہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کی اس کے علاوہ سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی ہےاور ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد کی ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کے پیشہ وارانہ معیار اور انتظامی صلاحیتوں کو سراہا ہے اور ٹیم کے کمانڈوز عمران یعقوب منہاس کی طرف سے پیش کر دہ فرضی مشقوں کا مشاہدہ دیا ہے اس کے علاوہ ڈی آئی جی سیکیورٹی اور کمانڈنٹ ایس ایس یو نے ایڈیشنل آئی جی کو یادگاری شیلڈز پیش کیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News