Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر خان اور انکی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی

Now Reading:

عامر خان اور انکی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی

بالی وڈ کے مشہور اداکار عامر خان اور فلم ساز کرن راؤ نے ایک مشترکہ بیان میں شادی کے 15 سال بعد طلاق کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور انکی اہلیہ کی جانب سے انکی طلاق کا اعلان باقاعدہ طور پر آج کیا گیا ہے۔

اپنی طلاق کے حوالے سے عامر اور کرن نے ایک خوبصورت پیغام بھی لکھا ہے جس میں طلاق کے اعلان سمیت گزارے جانے والے سالوں کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ،’ ان 15 خوبصورت سالوں میں ہم نے زندگی بھر کے تجربات، خوشی کا اشتراک کیا ہے اور ہمارے تعلقات اعتماد، احترام اور محبت میں مزید بڑھ ے ہیں لیکن اب ہم اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنا چاہیں گے، اس لئے اب شوہر اور بیوی کے طور پر نہیں بلکہ شریک والدین اور خاندان کے طور پر ایک دوسرے کا ساتھ نبھائیں گے۔‘

Advertisement

خیال رہے کہ عامر اور کرن کی پہلی ملاقات لگان کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور وہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھیں۔

وہ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔عامر نے اس سے قبل رینا دتہ سے شادی کی تھی اور ان کے ساتھ دو بچے جنید خان اور ایرا خان ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر