Advertisement
Advertisement
Advertisement

مداح نے میری وجہ سے خودکشی کی کوشش کی تھی، شائستہ لودھی

Now Reading:

مداح نے میری وجہ سے خودکشی کی کوشش کی تھی، شائستہ لودھی

میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنی ایک مداح کے حوالے سے ایک قصہ سنایا ہے۔

شائستہ لودھی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں زندگی میں پیش آنے والے ایک ڈراؤنے واقعے سے متعلق بتایا کہ ایک لڑکی تھی وہ مجھے صبح دوپہر شام فون پر بہت تنگ کیا کرتی تھی، اسے پتہ ہوتا تھا کہ میں کہاں ہوں، کیا کر رہی ہوں اور لی گئی تمام تصاویر اس کے پاس ہوتی تھیں۔

[amazonad category=”Electronics”]

انہوں نے کہا کہ وہ بہت ہی عجیب قسم کی مداح تھی، اس نے ایک بار مجھے فون کیا تو میں نے تھوڑا سا ڈانٹ دیا کہ میری اپنی زندگی ہے آپ مجھے اتنا تنگ کرتی ہیں تو اس لڑکی نے کچھ گولیاں وغیرہ کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد وہ نجی اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوئی۔

شائستہ کا کہنا تھا کہ وہاں سے مجھے اس کی والدہ کا فون آیا، وہ وقت ایسا تھا کہ میں بے حد ڈر گئی تھی، میں تین چار دن تک اس کی والدہ کو فون کرتی رہی، اس کی حالت کے حوالے سے پوچھتی رہی۔

Advertisement

انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ مداحوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ہم لوگوں کو زیادہ تنگ نا کریں لیکن ہمارا فرض ہے کہ اگر کوئی ہم سے پیار کرتا ہے تو اسے طریقے سے سمجھائیں کیونکہ آپ جس بھی حالت یا کنڈیشن میں ہوں مداح نہیں سمجھتے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ایک وقت میں انسان کو آرٹسٹ ہی ہونا چاہئیے اور بہت سی دوسری چیزیں نہیں ہونی چاہئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر