Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوادرمیں بہت تیزی سےتبدیلیاں آنے والی ہیں،وفاقی وزیر

Now Reading:

گوادرمیں بہت تیزی سےتبدیلیاں آنے والی ہیں،وفاقی وزیر
ali zaidi claim on gawadar

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ گوادر میں تیزی سے تبدیلی آنے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے حماداظہرکے ہمراہ چائنا اوورسیز کمپنی کے سی ای او کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گوادرایسٹ بے کو ایکسپریس وے کےذریعےمکران سےجوڑنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت گوادر کے مقامی افراد کوگوادرپورٹ کےحوالےسےٹریننگ دینے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گوادرمیں 5لاکھ گیلن پانی کامنصوبہ شروع کررہےہیں جبکہ کھارے پانی کو میٹھا کرنے کا پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔

علی زیدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ صنعتی ضروریات کیلئےگوادرمیں 300میگاواٹ بجلی کامنصوبہ لگائیں گے۔

Advertisement

وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں اب گوادر میں آکر صنعتیں لگائیں گی کیونکہ یہاں ایئرپورٹ بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔

اس موقع پرچینی نمائندہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےہمارےمسائل کےحل کےلیےفوری اقدامات کیے اور گوادرپورٹ کےحوالےسےایس آراو بھی جاری کردیا گیا ہے۔

چینی نمائندہ کا مزید کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ کا پہلے سنگاپور کی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا لیکن کمپنی نےکئی سال گزرنےکےباوجودایک فیصد بھی کام نہیں کیا۔

یاد رہے کہ آج صدر مملکت عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے، اتھارٹی کی سربراہی وزیراعظم عمران خان کریں گے جبکہ اس کا اطلاق پورے پاکستان پر ہوگا۔

ایک روز قبل حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی پیک اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور سی پیک اتھارٹی کا مسودہ منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر