ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ کابل میں ہمارا سفارت خانہ وہاں پھنسے ہوئے پاکستانیوں سے رابطے میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ یہ پاکستانی سعودی عرب کی پروازوں میں تعطل کے باعث افغانستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ ان پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے لیے مناسب انتظامات کر رہا ہے، ان کی واپسی کے انتظامات طورخم کے راستے کیے جا رہے ہیں۔
زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ ان پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے مؤثر آمدورفت، خوراک اور مالی امداد کے موثر انتظامات کر رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ان پاکستانیوں کے پہلے گروپ کو واپس بھیجا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News