
سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے ایوارڈ شو کی تقریب میں مغربی طرز کا لباس پہننے والی پاکستانی اداکاراؤں کو اہم مشورہ دے دیا۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں آئمہ بیگ اور علیزے شاہ کو مشورہ دیا کہ وہ ہیلز میں چلنے کے بجائے بغیر ہیل کے جوتوں کا ہی انتخاب کر لیتی تو ان کا اعتماد قابلِ دید ہوتا۔
[amazonad category=”Electronics”]
سیمی راحیل نے کہا کہ ایوارڈ شو کی تقریب میں لوگوں کے ملبوسات کے انتخاب کو ہو کیا گیا ہے، کوئی مجھے اس کی تفصیل فراہم کرے گا؟
انہوں نے سوال کیا کہ مغربی لباس پہننے والوں کے پاس کیا اپنی کوئی شناخت باقی نہیں رہ گئی؟
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
سینئر اداکارہ نے لکھا کہ ماڈرن آپ اپنی سوچ اور تعلیم سے بنتے اور دکھتے ہیں۔
سیمی راحیل نے علیزے شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ ہیلز کے بجائے فلیٹ جوتوں میں پریکٹس کرتیں تو آپ زیادہ پُراعتماد دکھائی دیتیں۔
آئمہ بیگ کے لئے سیمی راحیل نے لکھا کہ آپ ڈانس سیکھنے کے لئے کلاسز لیں۔
واضح رہے کہ سینئر اداکارہ نے فلم اسٹار ریشم کے فیشن اور اسٹائل کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News