Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر ملکیوں کی جان و مال کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا، امتیاز شیخ

Now Reading:

غیر ملکیوں کی جان و مال کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی جان و مال کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تھر کول میں ہونے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، متاثرہ خاندان کے ساتھ میں ، اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداران رابطے میں ہیں۔

[amazonad category=”Mobile”]

وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ایف آٸی آر درج کی گئی، مقتول کے بھائی نے جن افراد کو ایف آٸی آر میں نامزد کیا انہوں نے اگلے روز ہاٸی کورٹ قبل از وقت گرفتاری ضمانت لے لی اور ان تمام افراد کو انکواٸری میں شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

امتیاز شیخ نے یہ بھی کہا کہ تھرکول پروجیکٹ کی سیکورٹی کمپنی کے خلاف بھی انکواٸری شروع کردی گٸی ہے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے واقع کا سخت نوٹس لیا ہے اور جلد ہی چیٸرمین اور وزیر اعلیٰ کو انکوٸری رپورٹ پیش کردی جائے گی۔

Advertisement

وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا جبکہ ذمہ داروں کو کفیر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

امتیاز شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت متاثرین کے ساتھ ہے مالی امداد کے سات دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائے گی۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ تھر کول منصوبہ سی پیک پروجیکٹ کا حصہ ہے،منصوبے کو سبوتاز کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر