Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Now Reading:

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ ملکی،سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی،وفاقی کابینہ کونویڈیسیا ویکسین کی ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری دے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اضافی کسٹم ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو کرنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرئے گی، کابینہ کو جی ٹونٹی ممالک کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے سے متعلق اقدام پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس کی منظوری دے گی، کابینہ مالی سال 2021 کے لیے ایس ای سی پی کے آڈیٹرز تعینات کرنے کی منظوری دے گی اور وفاقی کابینہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اتھارٹی ایکٹ کی منظوری دے گی۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری مینٹیننس آف پبلک آرڈر ایکٹ 2019 میں ترمیم کی منظوری دے گی، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سیکیورٹی آف اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2019 کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہوگا، وفاقی کابینہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہور میں سحر زرین کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ  کے چیئرمین ای او بی آئی کی کنٹریکٹ پر تعینات کی منظوری دیں گے اس کے علاوہ وفاقی کابینہ فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹی مینجمٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے گی ،کابینہ ادارہ شماریات کے ممبر سپورٹ سروس کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے گی اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ تین اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ تین اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہوگا، کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر