Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے پیسے سے آصف زرداری کی نسلوں کا مستقبل سنوارا جارہا ہے، خرم شیر زمان

Now Reading:

کراچی کے پیسے سے آصف زرداری کی نسلوں کا مستقبل سنوارا جارہا ہے، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے پیسے سے آصف زرداری کی نسلوں کا مستقبل سنوارا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ روزبروز نیب آصف زرداری کی کسی نئی جائیداد کا پنڈورا بکس کھول دیتا ہے، زرداری خاندان کی سانسیں کرپشن، منی لانڈرنگ ،کمیشن قبضے سے جڑی ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حقوق کراچی کیلئے اٹھارویں ترمیم پر نظر ثانی وقت کی ضرورت ہے، بدترین انفراسٹرکچر، کھنڈر نما سڑکیں پی پی کی شہر سے نفرت کی گواہی دیتی ہیں، کراچی میں موجود سرکاری اداروں میں مقامی شہریوں کیلئے نوکریاں نہیں ہیں، کراچی کے شہریوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک اپنوں سے دور جانا پڑھتا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ سمندر کے کنارے آباد شہر قائد میں صاف پانی کا کوئی نظام نہیں ہے، پیپلز پارٹی صوبہ سندھ میں قہر کی طرح نازل ہوئی ہے، پی پی کا گھمنڈ دھاندلی کی بنیاد پر حاصل کی گئی اکثریت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ہے کہ سندھ کے عوام باشعور ہیں صوبے میں آئیندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر