
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق پارٹی کے اس اہم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی طرف سے اعلان کردہ آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ متوقع ہے ۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا انتہائی اہم اجلاس شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہو گا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کی ٹاپ قیادت شرکت کرے گی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت ہوگی،معاشی مسائل، غربت، مہنگائی، بیروزگاری، کاروباری بدحالی کا جائزہ لیاجائے گا اور آزادی مارچ کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کے پراڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے پر قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں پر غور شروع کر دیا،ن لیگی اراکین اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کا پہلے ہی بائیکاٹ کر رکھا ہے ۔
دوسری طرف ن لیگ کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کے مطابق ن لیگ کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں سمیت مختلف آپشنز زیر غورہیں ،تاہم قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پراڈکشن آرڈر کے اجراء کا بھی پارٹی کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا تھا جبکہ مطالبہ پورا نہ ہونے پر لیگی اراکین اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News