Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کو رجسٹریشن میں پہلا شناختی کارڈ مفت فراہم کیا جائے گا، طارق ملک

Now Reading:

خواتین کو رجسٹریشن میں پہلا شناختی کارڈ مفت فراہم کیا جائے گا، طارق ملک

طارق ملک کا کہنا ہے کہ خواتین کو رجسٹریشن میں پہلا شناختی کارڈ مفت فراہم  کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کے چئیرمین طارق ملک نے پاکستان الیکشن کمیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا الیکشن کمیشن پاکستان کو غلطیوں سے پاک و شفاف انتخابی فہرستوں بنانے میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گا، 10 فیصد غیر رجسٹرڈ خواتین کا فرق ختم کرنے کے لئے نادرا ہنگامی بنیادوں پر اقدامات لے رہا ہے

ان کا کہنا ہے کہ تمام  نادرا رجسٹریشن دفاتر میں جمعہ کے دن کو خواتین کی رجسٹریشن کے لئے مخصوص  کیا گیا ہے، جمعہ کے دن کو مختص کردہ 258 نادرا دفاتر میں صرف خواتین کی رجسٹریشن کی جائے گی، ملک بھر میں موجود 688 نادرا رجسٹریشن دفاتر میں خواتین کے لئے ایک ون ونڈو کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے

طارق ملک نے کہا ہے کہ خواتین کی رجسٹریشن میں نقل و حرکت کے مسائل کے پیش نظر نادرا موبائل رجسٹریشن وینزکی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا اور دور دراز علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وینز کے ذریعےخواتین کو ان کی دہلیز پر رجسٹر کیا جائے گا اس کے علاوہ سماجی رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئےخواتین کی رجسٹریشن کو بڑھانے کے لئےخواتین عملے پر مبنی نادرا کے دفاتر بنائے جائیں گے۔

نادرا کے چئیرمین نے مزید کہا ہے کہ نادرا میں ترجیحی بنیادوں پر خواتین کو نوکریاں دی جائیں گی ، روزگار کی فراہمی میں خواتین  کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا، ملک بھر کے  154اضلاع کی 430 تحصیلوں میں  نادرا دفاتر قائم ہیں مزید 66 تحصیلوں میں 14اگست تک نئے نادرا دفاتربھی کھول دیئے جائیں گے بقیہ ماندہ تحصیلوں میں بھی عنقریب نادرا دفاتر کھولے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر