ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پاکستان اورامریکا کےمشترکہ مفادات ہیں۔
پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی محازوں پر اہم شراکت دار ہے جبکہ افغانستان پرپاکستان کی تعمیری شراکت داری قابل حوصلہ افزائی ہے۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ افغانستان کے امن کیلئے پاکستان اور امریکا مشترکہ کوششیں کررہے ہیں ، پاکستان حال ہی میں کئی معاملات میں مددگاررہا ہے۔
پاکستان اورامریکا کے مشترکہ مفادات اس معاملے سے بہت آگے ہیں۔
پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی ،عوام سےعوام کے تعلقات نے دونوں ممالک کومتحد کیا ہے جبکہ ہم ایران میں طالبان کی ملاقاتوں کے احوال سے بھی آگاہ ہیں۔
نیڈ پرائس نے مزید بتایا کہ ہمسایہ ممالک کواثرورسوخ مثبت اندازمیں استعمال کرنا ہوگا ، افغانستان میں امن کیلئےعلاقائی اتفاق رائے اورتعاون بہت اہم ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بندوق کے زورپراقتدار حاصل کرنے والوں کوقانونی حیثیت حاصل نہیں ہوگی ، افغان عوام40 سال سے خانہ جنگی کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ نیڈ پرائس نے یہ بھی کہا کہ افغان امن کیلئے ترکی اور قطرکے کردارکے شکرگزار ہیں، افغانستان میں امن کیلئے ہمسایہ ممالک کوتعمیری کردارادا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News