Advertisement
Advertisement
Advertisement

میڈیکل کی طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Now Reading:

میڈیکل کی طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
Medical Student Killed By Afghanis In Gulshane Iqbal

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران میڈیکل کی طالبہ کو کچرا چننے والے افغانی نوجوانوں نے قتل کیا، ایک ملزم کو گرفتار کرکے لڑکی کے والد سے چھینا گیا موبائل فون، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزم محمد نبی افغانی اسٹریٹ کرمنل ہے، جس کا ساتھی قاری بشیر افغانی تاحال فرار ہے، پولیس مفروضہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

ملزمان نے گزشتہ ہفتے گلشن اقبال میں موچی موڑ پر اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے طالبہ مصباح کو قتل کردیا تھا۔

گرفتار ملزم کے مطابق وہ ایک سال پہلے تک اس علاقے میں کچرا چنتا تھا جس کے بعد ملزم گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے لگا، پانچ ماہ قبل ملزم نے اپنے ساتھیوں فضل، نعمت اور قاری بشیر کے ساتھ مل کر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں شروع کیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا یہ گروہ گلشن اقبال، گلستان جوہر، مبینہ ٹاؤن، شارع فیصل، بہادرآباد، عزیزبھٹی، سچل سائٹ اور سپر ہائی وے کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرچکا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مصباح اطہر ہمدرد یونیورسٹی میں تھرڈ ائیر کی طالبہ تھی، وہ گزشتہ جمعرات کی صبح 7بجکر 5 منٹ پر اپنے والد کیساتھ گھر سے کار میں بیٹھ کر اسٹاپ پر یونیورسٹی کے پوائنٹ کے انتظار میں تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان آئے اور اس کے والد سے لوٹ مار کی اور دوران فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی مصباح کی آنکھ کے قریب لگی تھی، جس کے نتیجے میں مصباح شدید زخمی ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر