Advertisement
Advertisement
Advertisement

بول نیوز کا ایک اوراسٹنگ آپریشن، کالی وردی میں چھپے بھیڑیے بے نقاب

Now Reading:

بول نیوز کا ایک اوراسٹنگ آپریشن، کالی وردی میں چھپے بھیڑیے بے نقاب
Bol Sting Operation

بول نیوز نے اسٹنگ آپریشن کےذریعے پولیس اورمخبروں کا گٹھ جوڑبے نقاب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس مخبروں کےذریعے شہریوں سےتاوان بٹورنے لگی،تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی چوکیاں جرائم کا گڑھ بن گئیں۔

بول نیوز نے کالی وردی میں چھپی کالی بھیڑوں کا پول کھولتے ہوئے تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی چوکیوں میں  کالے کرتوت بے نقاب کرنے کیلئے اسٹنگ آپریشن کیا۔

بول نیوز کے مطابق اسٹنگ آپریشن کے وقت پولیس کی وردی میں جعلی اہلکاربن کر لوٹ مار کی جارہی تھی اور پولیس مخبروں کےذریعےشہریوں سےتاوان بٹوررہی تھی۔

بول نیوز کی تفتیش کے مطابق کالے دھندے میں ملوث مجرم جو کہ چوکی انچارج سراج خٹک کا فرنٹ مین ہے۔

Advertisement

تفتیش کے مطابق مخبرذاکرجرائم پیشہ ہے اور اسے پولیس چوکی ناصر کالونی کی پوری سرپرستی حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم ذاکر کو غریبوں سے پیسے بٹورنے کا ٹاسک دیا گیا تھا اورپولیس کا مخبر ذاکرنے نابینا مزدور کوبھی نہیں بخشا اور اس محنت کش سے بھی 65ہزار روپے بھتہ وصول کئے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی بول نیوز نے کامیاب اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے کالی وردی میں چھپے بھیڑیوں کو بے نقاب کیا تھا ، بول نیوز کے اسٹنگ آپریشن کے بعد اینٹی کرپشن پولیس حرکت میں آگئی تھی اور شہری سے بھتہ طلب کرنے والا اہلکار حمید عرف نیاز کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے اسٹنگ آپریشن میں رشوت خوری کا کچا چٹھا کھول کررکھ دیا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس،اہلکاروں نےمجید کالونی میں گھرکی تعمیرغیرقانونی قراردیکراہلکاروں نے2لاکھ رشوت مانگی جبکہ شہری اورپولیس اہلکاروں کےدرمیان  توڑجوڑکےبعد  60 ہزارمیں معاملہ طےپایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر