Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاکرز کو جاہل کہنے پر فیصل قریشی کا وضاحتی بیان

Now Reading:

ٹک ٹاکرز کو جاہل کہنے پر فیصل قریشی کا وضاحتی بیان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنی اُس حالیہ ویڈیو پر وضاحتی بیان دے دیا جس میں اُنہوں نے اپنے شو کے دوران ٹک ٹاکرز کو جاہل قرار دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار کے وضاحتی بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کے ہمراہ خاتون ٹک ٹاکر مسکان اور تھپڑ کھانے والا اسامہ بھی موجود ہے۔

اداکار ویڈیو میں مسکان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ لوگ جو بھی کہہ رہے ہیں، اُنہیں کہنے دو کیونکہ اُن کا کام ہی تنقید کرنا ہے۔

اس کے بعد فیصل قریشی کہتے ہیں کہ یہ لڑکا اُسامہ ہے، جسے مسکان نے تھپڑ مارے تھے اور میں کہتا ہوں کہ اسے اور بھی زیادہ تھپڑ لگنے چاہئیے لیکن آن ایئر نہیں۔

[amazonad category=”Auto”]

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ آن ائیر کسی کو تھپڑ ماریں گے تو اس سے ہماری امیج اور عزت پر سوال اُٹھیں گے جو کہ بالکل غلط بات ہے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ میں ان بچوں کو ڈانٹتا ہوں کیونکہ یہ مجھے اپنا استاد اور والد کا درجہ دیتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ اگر میں انہیں کچھ بھی کہوں گا تو یہ پلٹ کر مجھے جواب نہیں دیں گے بلکہ خاموشی سے سُنیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے لائیو شو کے دوران ٹک ٹاکرز پر شدید غصہ کرتے نظر آرہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر