Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب میں خاموش نہیں رہوں گی اور ان کی اصلیت دنیا کے سامنے لاؤں گی، حریم شاہ کی نئی ویڈیو نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

Now Reading:

اب میں خاموش نہیں رہوں گی اور ان کی اصلیت دنیا کے سامنے لاؤں گی، حریم شاہ کی نئی ویڈیو نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

متنازع ویڈیوز اور دعوے کرنے سے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اپنی شادی کے دعوے کو تاحال ثابت نہ کر سکیں مگر نئی ویڈیوز میں سیاست دانوں پر الزامات لگا دیے۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے گزشتہ ماہ 28 جون کو پی پی پی رہنما سے شادی کا دعویٰ کرتے وقت ہی کہا تھا کہ وہ 4 جولائی کو ہنی مون کے لئے ترکی جائیں گے اور وہاں سے واپسی پر وہ کراچی میں آکر ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے۔

[amazonad category=”Electronics”]

انہوں نے اگرچہ پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کا دعویٰ کیا تھا لیکن انہوں نے کسی بھی صوبائی وزیر یا رکن اسمبلی کا نام نہیں لیا تھا۔

ان کے دعوے کے بعد پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر شیئر کی گئیں، جس کے بعد رکن اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، تیمور ٹالپر اور مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹک ٹاک اسٹار سے متعلق اپنی خبروں کو مسترد کیا تھا۔

Advertisement

بعد ازاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹک ٹاک اسٹار کا دعویٰ صرف ’شوشہ‘ ہے اور یہ سب کچھ مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے کیا گیا۔

بعد ازں 5 جولائی کو حریم شاہ نے ترکی کی لوکیشن استعمال کرتے ہوئے دو ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں مگر انہوں نے شادی کے دعوے پر کوئی بات نہیں کی تھی۔

اب ان کی شادی کو تقریباً 2 ہفتے ہونے والے ہیں لیکن انہوں نے اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لئے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی نئی ویڈیوز میں دیگر سیاست دانوں پر الزامات کی بارش کردی۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Hareem shah (@hareem.shah_official_account)

Advertisement

حریم شاہ نے 9 جولائی کو انسٹاگرام پر دو مختصر ویڈیوز شییئر کیں، جن میں وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان اور متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کے رہنما فاروق ستار پر الزامات لگاتی دکھائی دیں۔

حریم شاہ کی جانب سے جاری کی گئی دونوں ویڈیوز میں انہوں نے نہ صرف سیاست دانوں پر الزامات لگائے بلکہ ان کے خلاف نامناسب زبان بھی استعمال کی اور فیاض الحسن چوہان کو انہوں نے ’غلیظ شخص‘ تک قرار دیا۔

ان ویڈیوز میں حریم شاہ نے کہا کہ اب دونوں سیاست دان خود کو صادق و امین ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ان پر الزامات لگا رہے ہیں لیکن اب وہ بھی خاموش نہیں رہیں گی اور ان کی اصلیت دنیا کے سامنے لائیں گی۔

Advertisement

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ فیاض الحسن چوہان اور فاروق ستار ان پر کیا الزامات لگا رہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Hareem shah (@hareem.shah_official_account)

Advertisement

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کس طرح کے آدمی ہیں، وہ خوب جانتی ہیں اور وہ اب تک خاموش تھیں لیکن اب وہ ان کے کرتوت سامنے لائیں گی۔

اسی طرح انہوں نے فاروق ستار کے حوالے سے کہا کہ وہ خود انہیں 6 ماہ تک ملاقات کی منتیں کرتے رہے اور اب وہ بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ وہ جلد دونوں سیاست دانوں کی بیویوں کو ان کے کرتوتوں کے ثبوت پیش کریں گی کہ وہ کس طرح کے آدمی ہیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں حریم شاہ کی مذکورہ دونوں سیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں، جن میں دونوں سیاستدانوں کو الگ الگ مواقع پر ٹک ٹاک اسٹار کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر