Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید قرباں کی آمد کے پیش نظر کورونا کے پھیلاؤ کے خطرات لاحق، این سی او سی

Now Reading:

عید قرباں کی آمد کے پیش نظر کورونا کے پھیلاؤ کے خطرات لاحق، این سی او سی

People stand in circles drawn with chalk to maintain safe distance outside a bank, during a lockdown, after Pakistan shut all markets, public places and discouraged large gatherings amid an outbreak of coronavirus disease (COVID-19), in Lahore, Pakistan March 30, 2020. REUTERS/Mohsin Raza

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں ، وائرس کی مختلف مہلک اقسام کی موجودگی اور عید قرباں کی آمد کے پیش نظر کورونا کے پھیلاؤ کے خطرات  سے نمٹنے کے لیے  این سی او سی کی جانب سے تمام ہائی رسک سیکٹرز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تمام صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سےعمل درآمد کیلئے تفصیلی ھدایات جاری کردی گئی ہیں جن میں ماسک کا استعمال ، سماجی فاصلے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں جانے والے سیاحوں کی ہوٹل بکنگ کیلئے ویکسینیشن  جبکہ ریسٹورنٹس، جم ، سینما گھروں اور شادی ھالز کی انتظامیہ اور آنے والے افراد کیلئے بھی ویکسینیشن اور ویکسین سرٹیفیکیٹ کی تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

   اس کے علاوہ بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشن ، اندرون اور بیرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ ، مساجد اور بازاروں کیلئے پہلے سے جاری ایس  او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ان ہدایات کی روشنی میں مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کیلئے بھی احکامات جاری کردیے ہیں جبکہ  خلاف ورزی کرنے والے افراد اور ادارے کے خلاف  سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر