بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور دلیپ کمار ایک ہی اسپتال میں داخل تھے جہاں سائرہ بانو نے اُن کی عیادت کی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اسپتال سے ڈسچارج ہوجانے والے بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ اور دلیپ کمار ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
[amazonad category=”Auto”]
اداکار نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ممبئی کے جس اسپتال میں دلیپ کمار اپنے انتقال سے قبل داخل تھے، میں بھی اتفاق سے وہیں اپنے علاج کے لئے داخل ہوا تھا۔
بھارتی اداکار نے کہا کہ سائرہ بانو میری عیادت کے لئے میرے پاس آئیں تھی، اُنہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور مجھے تندرستی کی دُعا دی اور کہا کہ دلیپ صاحب آپ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم آخری ملاقات نہیں کرسکے۔
واضح رہے کہ دلیپ کمار سانس میں دشواری کے باعث 30 جون کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل ہوئے تھے اور اتفاق سے اُن کے بعد نصیرالدین شاہ بھی نمونیا کی تشخیص کے بعد اُسی اسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News