پاکستانی اداکار فیروز خان نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کی جانب سے بھیجے گئے نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اداکار اپنی 31 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور اسی سلسلے میں انھیں مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
[amazonad category=”Electronics”]
ان پیغامات پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیروز خان نے انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا۔
انھوں نے لکھا کہ اس سالگرہ پر مجھے جو پیار و محبت ملا ہے اسے بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
فیروز نے مزید لکھا کہ میں آج 31 سال کا ہوگیا ہوں اور میرے پاس شکر گزار ہونے کی بے شمار وجوہات موجود ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں اس دنیا میں خود کی جدوجہد کرنے والے ہر انسان کے لے دعا کرتا ہوں، خدا کرے کہ وہ تمام لوگ اپنی زندگی میں کامیاب ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News