صحافی و اینکر وسیم بادامی نے پاکستانی اداکارہ میرا کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کیا ہے۔
وسیم بادامی اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئے اور دوران شو مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
[amazonad category=”Auto”]
دوران شو وسیم بادامی نے ایک دلچسپ واقعے کا تذکرہ کیا کہ ایک دفعہ میرا میرے شو میں آئیں، دوران شو میں دیگر مہمانوں سے گفتگو کرتا رہا، اس دوران میرا نے مجھے بلایا اور سوال کیا کہ اس پروگرام کا میزبان کون ہے؟
وسیم بادامی نے بتایا کہ میرا جی کے سوال پر میں نے انہیں اپنے اوپر لگے ہوئے مائیک دکھائے اور کہا یہ سب میں نے بیچنے کے لئے نہیں لگائے بلکہ اس لئے لگائے ہیں کہ میں میزبان ہوں، جس پر میرا نے کہا اچھا مجھے نہیں پتا تھا۔
وسیم کا مزید کہنا تھا کہ بالآخر اس بات کا کیا مطلب تھا مجھے نہیں سمجھ آسکا۔
وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا سے یہ سوال ہے کہ وہ درحقیقت ایسی ہی ہیں یا صرف وہ اداکاری کرتی ہیں؟
وسیم بادامی کے سوال پر شائستہ لودھی نے کہا کہ وسیم یہ صرف آپ کو ہی نہیں آج تک کسی کو بھی سمجھ نہیں آیا جس پر وسیم بادامی نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ میرا اداکاری کرتی ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ میرا ایسی ہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News