Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں دنیا کا سب سے بڑا فلکیاتی میوزیم قائم

Now Reading:

چین میں دنیا کا سب سے بڑا فلکیاتی میوزیم قائم

چین میں دنیا کے سب سے بڑے اور خوبصورت ڈیزائن کے حامل فلکیاتی میوزیم کا افتتاح ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کا بیرونی ڈیزائن پیچیدہ خمیدہ اشکال میں ڈھالا گیا ہے جو کائناتی جیومیٹری کو ظاہر کرتا ہے، مرکزی عمارت کو اوپر سے دیکھا جائے تو اوپر تلے تین دائرہ نما ساختیں موجود ہیں جو کہ سیاروں اور ان کے مدار کو ظاہر کرتی ہیں۔

[amazonad category=”Mobile”]

میوزیم کل 420,000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے جس میں کئی کمروں پر مشتمل نمائشی ، ڈسپلے، سیارہ گاہ ، ایک رصدگاہ اور 78 فٹ بلند شمسی دوربین بھی نصب ہے۔

Advertisement

اس کا ڈیزائن امریکی فرم نے بنایا ہے جسے 2014 کا ڈیزائن ایوارڈ  بھی مل چکا ہے۔ اس طرح یہ عمارت مکمل طور پرفلکیاتی تصورات کو واضح کرتی ہے۔

اس کے مرکزی دروازے میں روشنی کا ایک دائرہ ہے جو موسم اور دن کے وقت کو ظاہر کرتا ہے، اس میں سے روشنی فرش پرپڑتی ہے اور سارا دن ایک سے دوسرے مقام تک منتقل ہوتی رہتی ہے اور اس طرح یہ ایک دھوپ گھڑی کا کام کرتی ہے۔

اس سے آگے پلانیٹیریئم کی مرکزی عمارت ہے اوراس کا ڈیزائن چاند کی طرح گول ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے چاند طلوع ہورہا ہے۔

اس کے نیچے بے وزنی دکھائی گئی ہے جس کے نیچے سے لوگ گزر سکتے ہیں ،اس کے آگے شیشے سے بنا الٹا گنبد ہے جہاں رات کو بیٹھ کر آسمان کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر