Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت: ہندو انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ

Now Reading:

بھارت: ہندو انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ
Indian extremist attack on mosque

بھارتی ریاست بہار میں انتہا پسندوں کے گروہ نے مسجد میں داخل ہوکر حملہ کردیا اور وہاں موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق بی جے پی کی حکومتی سرپرستی میں مساجد پرایک کے بعد ایک حملے جاری ہیں، بھارتی ریاست بہار کے علاقےجہان آباد میں انتہا پسندٹولے نےمسجد پر حملہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ انتہا پسند مسجد میں داخل ہوئے، وہاں موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر ہاکی کے ڈنڈے برسائے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نےمحض دکھاوے کیلئےچند افراد کو گرفتار تو کیا لیکن مزید کوئی کارروائی نہیں کی۔

واضح رہے اس سے قبل 6 دسمبر 1992ء کو بھارتی نیم فوجی دستوں،ہندو انتہا پسند شیوسینا، آر ایس ایس کے غنڈوں نے حکومتی سرپرستی میں 16ویں صدی کی تاریخی بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا۔

Advertisement

بابری مسجد کی شہادت کے بعد بھارت میں ہندو مسلم فسادات شروع ہو گئے تھے۔ گودھرا، گجرات ٹرین حملوں سمیت فسادات میں 3 ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا گیا تھا۔

بابری مسجد کی شہادت کے خلاف اس وقت کے وزیراعلیٰ کلیان سنگھ اورشیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے اور ایل کے ایڈوانی سمیت 49 افراد کے خلاف مقدمات تو درج کیے گئے لیکن آج تک کسی ایک حملہ آور کو بھی سزا دینے کی نوبت نہیں آئی، متاثرین انصاف کے منتظر ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر