Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے اسٹریٹ کرمنلز سے آئی جی سندھ کے اہلخانہ بھی محفوظ نہیں

Now Reading:

کراچی کے اسٹریٹ کرمنلز سے آئی جی سندھ کے اہلخانہ بھی محفوظ نہیں
کلیم امام

کراچی میں کمیونٹی پولیس کے سیمینار میں ڈاکٹر کلیم امام نے انکشاف کیا کہ  ا سٹریٹ کریمنلز نے انکے بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا ہے۔ بڑے جرائم کنٹرول کرلیے لیکن سٹریٹ کرائم کا مسئلہ باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں کمیونٹی پولیسنگ سے متعلق این جی او کے تحت نجی ہوٹل میں ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد پولیس کے کردار کو عوام سے مزید قریب کرنا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ میں بھی کراچی میں رہتا ہوں، میری ساس سے زیور اتار لیا گیا، سوچیں میری ازدواجی زندگی کیسی ہوگی؟ بھائی اور بھتیجے بھی لٹ چکے ہیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں بڑے جرائم کو کنٹرول کیا گیا ہے لیکن سٹریٹ کرائم کی دوسری وجوہات بھی ہیں، ان وجوہات کو ایڈرس کرنا بھی ضروری ہے۔

سید کلیم امام کا کہنا تھا کہ پولیس بہت کام کرتی ہے لیکن پھر بھی کچھ ایسا ہوتا ہے کہ تنقید شروع ہو جاتی ہے۔ پولیس کے حوالے سے لوگ کہتے ہیں کہ ہم ٹھیک نہیں، پیسے لیتے ہیں، تفتیش ٹھیک نہیں کرتے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب پولیس کا عوام کے بارے میں خیال ہے کہ تعاون نہیں کرتے، اطلاع نہیں دیتے، گواہی نہیں دیتے۔ میں پولیس فورسز سے کہوں گا کہ ایسا رویہ اپنائیں کہ لوگ قریب آئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا، خواجہ آصف
27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تاحال فائنل نہ ہوسکا؛ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مذاکرات جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر