
وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی کی اقوام متحدہ میں یورپی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں شہریار آفریدی کی جانب سے یورپی سفیر کارل ہیلرگارڈ کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی، کرفیو، بھارتی فوج کے تشدد پر بریفنگ دی گئی۔
وزیرانسداد منشیات نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پرکوئی سمجھوتا نہیں کریگا اور اگر جنگ ہوئی تو جنگ کے اثرات خطے سے باہر تک جائیں گے۔
یورپی سفیر کارل ہیلر گارڈ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین بھی کشمیر کی صورتحال پر پریشان ہے اور کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کشمیر سے متعلق کوشش کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ساتھ ساتھ افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News