Advertisement
Advertisement
Advertisement

میگھن مارکل نئی نیٹ فلکس سیریز بنانے کیلئے تیار

Now Reading:

میگھن مارکل نئی نیٹ فلکس سیریز بنانے کیلئے تیار

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے لئے نیا شو ’پرل‘ بنانے جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ میگھن مارکل ایک نئے انیمیٹڈ شو ’پرل‘ کو بنانے کے لئے نیٹ فلکس کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے میگھن کا کہنا ہے کہ اس نئے شو پرل کی ہیروئین اپنی عمر کی بہت سی لڑکیوں کی طرح ایک ایسے سفر پر ہے جہاں وہ زندگی کے روزمرہ کے چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ نیٹ فلکس کے پاور ہاؤس پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت داری میں آرچوئیل پروڈکشن اور شاندار پروڈیوسرز مل کر ایک انیمیٹڈ سیریز بنائیں گے جو تاریخ کی غیر معمولی خواتین کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

میگھن نے مزید کہا کہ  ڈیوڈ فرنیش اور میں اس خصوصی سیریز کو منظر عام پر لانے کے خواہاں ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ ہم آج اس کا اعلان کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Advertisement

گزشتہ سال دستاویزی سیریز ہارٹ آف انوکیٹس کے بعد یہ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کا نیٹ فلکس کے ساتھ دوسرا پروگرام ہے۔

واضح رہے کہ شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد امریکا منتقل ہونے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے پچھلے سال اسٹریمنگ سروس کے ساتھ ایک بڑے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر