
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی پسند کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی ایک انٹرویو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
دورانِ انٹرویو عاطف اسلم نے بتایا کہ سارہ سے پہلے خود سے بڑی عمر کی لڑکی سے محبت کر بیٹھا تھا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالج کے دور میں خود سے بڑی عمر کی لڑکی سے محبت کر بیٹھے تھے اور اُس سے شادی کے لیے بھوک ہڑتال کر دی تھی۔
عاطف اسلم نے بتایا کہ شادی سے قبل کالج کے زمانے میں اُنہیں ایک لڑکی سے محبت ہو گئی تھی اور محبت بھی شدید والی تھی ۔
گلوکار عاطف نے کہا کہ کالج کا دور ایسا ہوتا ہے کہ انسان ایسی حماقتیں کر ہی بیٹھتا ہے، اُن سے بھی یہ حماقت ہوئی تھی۔
عاطف اسلم نے بتایا کہ اُن کی عمر اُس وقت 23 سال کے قریب تھی، اس عمر میں آپ کو نئی نئی محبت ہوتی ہے اور آپ پاگل ہوتے ہیں، اُنہوں نے اپنی اس محبت سے متعلق اپنی والدہ کو بتایا تو اُن کی والدہ کا حیرانی سے کہنا تھا کہ اُن سے بڑے 3 بھائی موجود ہیں جن میں سے ابھی کسی کی شادی نہیں ہوئی ہے، وہ اُن کی شادی کیسے کر دیں، وہ کچھ کماتے بھی نہیں تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اُن کی والدہ کا پوچھنا تھا کہ وہ شادی کے بعد اپنی بیوی کے خرچے کیسے اٹھائیں گے اُسے کہاں سے کھلائیں گے اور لڑکی اُن سے بڑی بھی ہے جس پر انہوں نے اپنی والدہ کو جواب دیا کہ شادی کرنے کے لیے عمر کوئی پیمانہ نہیں ہے، وہ شادی اُسی لڑکی سے کریں گے۔‘
عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھر میں 2 سے 3 دن کے لیے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا، ایک دن اُن کی والدہ اُن کے پاس روتی ہوئی آئیں کہ کھانا کھا لو، اُن سے اپنی والدہ کو روتے ہوئے نہیں دیکھا گیا اور انہوں نے شادی کا ارادہ ترک کر دیا۔
عاطف اسلم انٹویو کے اختتام میں کہا کہ اب وہ اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ بہت خوش ہیں اپنی زندگی میں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News