Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں ڈینگی کےوارجاری،مزیدکیسزرپورٹ

Now Reading:

پنجاب میں ڈینگی کےوارجاری،مزیدکیسزرپورٹ
Dengue

پنجاب میں ڈینگی وائرس کے جان لیوا حملے جاری ہیں، مختلف ضلعوں سےمزیدکیسز رپورٹ ہوگئے۔

ملتان کےنشتر اسپتال میں ڈینگی کے نئے3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعدنشتر آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہو گئی جس میں 22 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 3 مریضوں کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ نشتر اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔

فیصل آبادمیں ڈینگی بخار میں مبتلا مزید 3 مریض الائیڈ اسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کردیے گئے۔ داخل کیے جانے والےمریضوں میں عمر فاروق کا تعلق فیصل آباد،عبدالرشید کا ساہیوال اور صغیر کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

فوکل پرسن ڈاکٹر معصومہ کاکہناہے کہ الائیڈاسپتال میں زیرعلاج 12 مریضوں کی حالت خطرے سےباہر ہے۔رواں برس ضلع میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی مریضوں کی تعداد131 ہوگئی۔

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید157شہری ڈینگی کا نشانہ بن گئے۔

Advertisement

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق اب تک 5858شہری ڈینگی کا نشانہ بن چکےجن میں26 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کاکہناہے کہ راولپنڈی کےاسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی آمد جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پوٹھوہار ٹائون سے مزید83 افراد ڈینگی کانشانہ بن گئے،جس میں شہراور کینٹ سے مزید 58 افرادڈینگی کا شکارہوئے۔

ملتان میں انسداد ڈینگی کیلئےڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پرمہم جاری جس کیلئےتمام سرکاری سکولوں میں زیرو پیریڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔زیروپیریڈ میں طلباءوطالبات کوڈینگی سے بچاوکےبارے لیکچر دیاجاتا ہے۔

 اس کے علاوہ اسکول کے بچوں کے ذریعے گھرگھر ڈینگی سے بچاو کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے۔ سوشل ویلفیر،سول ڈیفنس اور دیگرمحکموں کی طرف سے ڈینگی کےبارے میں سیمینارز کا انعقاد بھی کیاجارہاہے۔

 ملتان کےدیگر اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی سے آنے والی بسوں اور ویگنوں کی سرویلنس کی جارہی ہے۔ بسوں اور ویگنوں پرڈینگی بارےمیـں آگاہی والے پوسٹر چسپاں کئے جارہے ہیں۔ مختلف محکمے روزانہ پانچ ہزار سے زائد مقامات پر ڈینگی سرویلنس کررہے ہیں۔

تھرڈ پارٹی ڈینگی لاروا برآمد ہونے والے 30 فیصد مقامات کا آڈٹ کر رہی ہے۔

Advertisement

ڈی سی آفس میں قائم ڈینگی کنٹرول سنٹر میں آنے والی شکایات کا 24 گھنٹوں میں ازالہ کیا جارہا ہے۔  محکمہ صحت کی انڈور ٹیمیں گھرگھر ڈینگی سرویلنس میں مصروف ہیں جس میں ہرانڈور ٹیم دو خواتین اور ایک مرد ڈینگی ورکرپر مشتمل ہے۔

ڈینگی کے خلاف مہم میں 24 محکمے حصہ لے رہے ہیں، ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں کو ڈیش بورڈ پر منتقل کرنے کے لیے 118 انڈرائیڈ سیٹ استعمال کیے جا رہے ہیں.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر