Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر مذہبی امور نے جے یو آئی کے دھرنے کیخلاف ٹاسک کی تردید کردی

Now Reading:

وزیر مذہبی امور نے جے یو آئی کے دھرنے کیخلاف ٹاسک کی تردید کردی
حج

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیراعظم کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنے سے روکنے کا ٹاسک ملنے کی تردید کردی ہے۔

وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے مولانا فضل الرحمٰان اور جے یو آئی سے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مجھے ذمہ داری یا ٹاسک دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

پیر نور الحق قادری نے مزید کہا کہ آزادی مارچ اور دھرنے کے حوالے سے حکومت نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی نے حکومت کے خلاف اسلام آباد تک آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی وزیراعظم عمران خان نے نورالحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنا روکنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر