ایرانی آئل ٹینکر پر سعودی بندرگاہ کے قریب میزائل حملہ ہوا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق واقعہ بحیرہ احمر میں سعودی بندرگاہ سے 60 میل (96 کلومیٹر)کےفاصلے پر پیش آیا ۔دھماکوں کی وجہ سے بحیرہ احمر میں تیل کا اخراج ہورہاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں آئل ٹینکر کے مین اسٹوریج ٹینکروں کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث ٹینکروں سے تیل کا رساؤ شروع ہوگیا تاہم بحری جہاز پر سوار تمام عملہ محفوظ اور جہاز مستحکم حالت میں ہے۔
ایرانی میڈیا نے کمپنی کے حوالے سے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد ٹینکر میں لگنے والی آگ بجھا دی گئی ہے اور تیل کا رساؤ بھی محدود کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سمندری حدود کے قریب ایرانی ٹینکر میں دھماکے کا واقعہ ایسے حالات میں پیش آیا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
