Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن کی پی پی 38 میں پوزیشن انتہائی مضبوط ہے، عطا اللہ تارڑ

Now Reading:

مسلم لیگ ن کی پی پی 38 میں پوزیشن انتہائی مضبوط ہے، عطا اللہ تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پی پی 38 میں پوزیشن انتہائی مضبوط ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وریو خاندان کی خدمات کا لوگ احساس کرتے ہیں، 2018 میں اس حلقے میں ہم نے 17 ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی باجی کو باجی بدزبان کا لقب دیا ہے، باجی کو اتنا شوق تھا تو خود الیکشن لڑ کے دیکھ لیتیں، سیالکوٹ میں بیٹھ کر باجی بدزبان کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، باجی نے نواز شریف کے ترلے کیے کہ مجھے ن لیگ میں شامل کر لیں، ڈار برادران اور فردوس باجی پی پی 38 کے امیدوار کے ساتھ نہیں چل رہیں، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید سیاسی مداخلت سے باز رہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس اپنی حد میں رہیں، اگر فردوس عاشق حلقے میں نظر آئیں تو کوئی لحاظ نہیں کیا جائے گا، پی پی 38 کے الیکشن کے لیے ڈسکہ سے 10 گنا زیادہ تیاری کر لی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، لوگ آج پرانے پاکستان کو یاد کر رہے ہیں، باجی بدزبان بتائیں کہ اس عوام کے لئے کیا خدمات ہیں، پورے آزاد کشمیر میں شیر کا زور ہے۔

Advertisement

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اگر طاہر خورشید نے رات کے اندھیروں میں سیالکوٹ آنا بند نہ کیا تو 7 کلب روڈ پر احتجاج کریں گے، ہم نے الیکشن ڈے کے حوالے سے مکمل پلاننگ کر لی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر فردوس نے پی پی 38 کے ووٹرز کی توہین کی ہے، اگر میری گاڑی میں سے کوئی بریف کیس نکلا تو ہر سزا بھگتنے کو تیار ہوں، اگر بریف کیس نہیں نکلا تو پھر ڈاکٹر فردوس عاشق وریو ہاؤس میں آ کر معافی مانگیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر